سابق سپیکر قومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ نے کہا ہے کہ بھار ت ایک بڑا ملک ہے ، اپنے سے چھ گنا بڑے ملک پر حملہ کرنے کاکوئی سوچ بھی نہیں سکتا،کشمیریوں کا استحقاق ہے کہ اپنے حقوق کیلئے کوئی بھی حکمت عملی اختیار کر یں ، پلوامہ واقعہ پر بھارت کا شور چائے کی پیالی میں ابال ہے ،پاک بھارت جنگ کا امکان نظر نہیں آتالیکن اگر ایساہوا تو نتیجہ برابری پر ہوگا،پاک فوج زیادہ نقصان کریگی ،نواز شریف کا ملک سے باہر جانا ناممکن نہیں البتہ مشکل ضرور ہے ،بین الاقوامی سطح پر عمران خان ایک قابل عزت اور بڑا نام ہے ۔ شا دی کی تقر یب میں گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر الزام لگانابھار ت کی پرانی حکمت عملی ہے ، جیسے ممبئی حملوں میں شامل مبینہ ملزم اجمل قصاب کو پاکستانی بنا کر پیش کردیا تھا۔ انہوں نے کلبھوشن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ بھارتی فوجی ہے ،اس کے بارے میں بین الاقوامی عدالت کازیادہ سے یہ فیصلہ متوقع ہے کہ اس کا سول ٹرائل کیا جائے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments