تجاوزات مافیا کی سرپرستی ،میونسپل اہلکاروں کیخلاف کارروائی، متعدد معطل و تبدیل

ڈی سی کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات مافیا کی مدد و سرپرستی کرنیوالے میونسپل اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ، متعدد ملازمین معطل و تبدیل کر د ئیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق کارپوریشن آفس میں بعض تہہ بازاری کرپٹ اہلکاروں نے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر کے جی ٹی روڈ و دیگر رش والی سڑکوں پر گنے کا رس نکالنے والے بیلنے ، ریڑھیاں ،پھٹے ، کھوکھے لگوا رکھے ہیں ۔ جس کے عوض رشوت وصول کی جاتی ہے ، تمام چوکوں ریلوے پھاٹکوں پر تجاوزات کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہیں ۔ عوامی شکایات پر ڈی سی گوجرانوالہ نے مذکورہ علاقوں کا خود دورہ کر کے موقع چیک کیا اور رشوت خوروں کیخلاف فوری لیگل ایکشن کا حکم دیدیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں