تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں خوف کا بت توڑ دیا : صدر پی ٹی آ ئی پنجاب عمر ڈار

تحریک انصاف سنٹر ل پنجا ب کے صد ر عمر ڈار سے نو منتخب بلدیہ کمیٹی پسرور کے چیئر مین سیٹھ فا روق ، نو منتخب وائس چیئر مین بلدیہ کمیٹی سیٹھ محمود احمد ، نو منتخب جنر ل کو نسلر بلدیہ پسرورمسعو د بٹ ،سابق چیئر مین بلد یہ پسرور الطاف شفیع،سابق وائس چیئر مین بلدیہ مہر محمد یا سین ،میا ں طا رق حسن طارق ودیگر نے ملا قا ت کی ،صدرسنٹر ل پنجاب عمر ڈار نے نو منتخب کمیٹی کو مبا رکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ مستقبل میں بلدیاتی الیکشن ہو ں یا جنرل الیکشن تحریک انصاف ہر محاذ پر کامیا ب ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کامیاب سفا رت کا ری کی بنیا د پر آج بھارت تنہا کھڑا ہے جبکہ دوست مما لک پا کستان کا دفا ع کر رہے ہیں ۔عمر ڈار کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں تحریک انصاف نے خوف کا بت تو ڑ دیا ہے آج عو ام آزادی کے سا تھ حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں، تحریک انصاف نے نا جائز ایف آئی آر کلچر کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا ہے ۔ اس موقع پر چیئر مین سیٹھ فا روق ، وائس چیئر مین سیٹھ محمود احمدنے کہا کہ ہمیں تحریک انصاف کی قیا دت پر پو را اعتما د ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں