حکومت پنجاب کی طر ف سے ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی نمائندگی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا محمد جمیل نے گورنمنٹ ایلیمنڑی سکول اروپ کے دفتر کی چھت گرنے کے واقعہ میں شہید ہونے والی خاتون ٹیچر شکیلہ واجد کے خاوند سید واجد حسین شاہ (فتو منڈ سیالکوٹ روڈ ) کو 8 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔
انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ انکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ بطور زمہ دار ٹیچر مرحومہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Load/Hide Comments