سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت چھ ماہ میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی اقدامات نہیں کرسکی موجودہ مالی سال میں ایک دھیلے کا بھی ترقیاتی منصوبہ مکمل نہ کرسکی، عمران خان اور اسکی کابینہ بغض نواز میں کھوچکی ہے ، اپوزیشن کیخلاف نیب کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت ہے ، پی ٹی آئی حکومت اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیوں کے بجائے عوام کے بڑھتے ہوئے غیر معمولی مسائل کے حل کی طرف توجہ دے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر لیبر ممبر کارپوریشن ناصر محمود کھوکھر، ملک شبیر احمد، میر مقصود ،محمد ادریس مغل سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث وطن عزیز مسائلستان بن چکا ہے ، مسائل میں غیر معمولی اضافہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے سپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments