گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کیلئے زائد قیمت پر ادویات خریدی میں کرپشن کا انکشاف

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال کی سالانہ ادویات میں ڈائریکٹر پرچیز اور فارماسسٹ کی ساز باز سے سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کی کوشش ،ادویات کی بلک پرچیز کی آئٹمز کو کئی گنا زائد ریٹ پر لوکل پرچیز میں خرید کر کمپنیوں سے بھاری کمیشن بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ شہری نے نیب کو درخواست اور ریکارڈ بھجوادیا۔مالی سال19_2018 کے دوران خلاف قانون 7 کروڑ روپے سے زائد کی میڈیسن لوکل پرچیز کر ڈالی ۔17_2018 میں بلک پرچیزکے ٹینڈر میں 109 روپے میں ملنے والاانجکشن لوکل پرچیز میں 600 روپے سے زائد ریٹ میں 30 ہزار ٹیکے خرید لئے ۔ مالی سال16_2017 میں بھی ایسے ہی کیا گیا جبکہ سیکرٹری ہیلتھ کے انکوائری آفیسر نے بھی تحقیقات ادھوری چھوڑ دی ۔ محمد اظہرنامی شہری نے چیئرمین نیب کو درخواست دے کر اعلیٰ سطح انکوائری کا مطالبہ کر دیااور الزام عائد کیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال کے ڈائریکٹر پرچیز ڈاکٹر لطیف اور فارماسسٹ سلیم صادق نے دیگر افسر وں سے ساز باز ھو کر ادویات خریداری میں کرپشن کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں