گوجرانوالہ میں پتنگ بازی ،ضلع بھرمیں 400ملزم گرفتار،پتنگیں ،ڈوربرآمد

ضلعی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 11576 سے زائد پتنگیں ،470کے قریب ڈور کی گوٹیں وپنے برآمد کئے جبکہ 308 مقدمات درج کر کے 400سے زائد ملزموں کو گرفتارکر لیا۔ ملزموں کو تفتیش کے بعد جیل بھجوادیاگیا ۔ اس ضمن میں سی پی او ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی جان لیوا اور خلافِ ضابطہ جرم ہے ۔ پتنگ بازی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عدالت سے سخت سزا دلوائیں گے ۔ ہوائی فائرنگ اور لاؤڈسپیکر کے ناجائز ا ستعمال کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں