اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) طارق حسین بھٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہواجس میں تعلیمی اداروں کے اطراف کوڑا دان نصب کرنے کا فیصلہ کیاگیا، نجی تعلیمی ادارے شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے اداروں کی ایسوسی ایشنز ،گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کارپوریشن سے ملکر سکولوں کے باہر اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹے کوڑا دان نصب کرینگے تا کہ شہر اور روڈز پر گندگی نہ پھیلے اور شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے زیر تعلیم بچوں کو آگاہی دیں کہ وہ اپنے گھر ،سکول اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور کوڑا کرکٹ صرف مخصوص کوڑا دانوں میں پھینکیں کیونکہ شہریوں کے تعاون کے بغیر کلین اور گرین گوجرانوالہ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن محمد فاروق،میونسپل کارپوریشن ،جی ڈبلیو ایم سی اور پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک تھے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments