گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر پولیس کی پشت پناہی سے منشیات کے بڑے ڈیلر منشیات فروشی کا دھندا جاری رکھے ہوئے ہیں ،شہر میں شراب کے بڑے ڈیلر ڈیوڈ مسیح ، رابن ، یعقوب،یشوا اور یونس افسروں اور کاوباری افراد کو آزادانہ سپلائی کررہے ہیں جبکہ ایس ایچ اوز نے افسروں کو ‘‘ماموں ’’بنانے کیلئے مختلف علاقوں میں اچھی کارکردگی کے بینرز آویزاں کروا دیئے ہیں ، گوجرانوالہ کے 40 فیصد طالبعلم بھی منشیات کے عادی ہوچکے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں گوندلانوالہ گاؤں ، نظام پور ، اروپ ، حیدری روڈ ، مجاہد پورہ ، کچی پمپ والی ، راہوالی ، لدھے والا وڑائچ ، چھچھر والی ، تحصیل روڈ ، چمن شاہ ، شاہین آباد ، ثمن آباد ، دھلے ، کالج روڈ ، نوشہرہ سانسی روڈ ، میاں سانسی روڈ ، فتومن ، بھیکو پور ، سیالکوٹ روڈ ، وزیرآباد اور کامونکے سمیت ضلع کے درجنوں مقامات پر کھلے عام منشیات کا دھنداجاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اوز کی پشت پناہی سے منشیات فروشی ہورہی ہے ، ایک دن میں لاکھوں روپے کی آئس ، چرس اور افیون فروخت ہوتی ہے اور سب سے زیادہ طالبعلم اس کا استعمال کر رہے ہیں ،دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور انکی سرپرستی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments