ہوٹل، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں اضافی کھانے کا ضیاع روکنے کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے قانون سازی حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ۔ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر ) محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،جس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈسپوزل آف ایکسیس فوڈ ریگولیشن 2019 کے مسودے پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ہائی کورٹ کی طرف سے متعین کردہ کمیشن کے وکلا اور درخواست دہندہ کے علاوہ ہوٹل انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی ۔قانون کو حتمی شکل دینے کے لیے پیر کو سیکرٹری فوڈ کے دفتر میں فائنل میٹنگ ہو گی۔ عدالتی احکامات پر ایک ماہ میں قانون سازی مکمل کر لی جائے گی۔قانون کے مندرجات اور اس کے تحت اضافی کھانے کے بہترین استعمال کے حوالے سے جلد میڈیا بریفنگ بھی رکھی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ اضافی کھانے کو استعمال میں لانے کا بہترین طریقہ کار اور مصرف سامنے لائیں گے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments