لاہور،ہنگو ،پشاور(اے پی پی،آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی بزدلانہ حرکت کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے ، بھارت مردہ باد ریلیاں نکالی گئیں اور مودی کے پتلے نذر آتش کرنے کیساتھ ساتھ نعرے بازی کی گئی جبکہ شہریوں نے اپنے ردعمل میں کہا مودی سرکار الیکشن جیتنے کیلئے ڈرامے کر رہی ہے ،حملے کی صورت میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ملتان میں بھارت کیخلاف مظاہرہ ہوا۔ ہنگو سمیت اورکزئی میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔ خضدار میں بھارت مردہ باد ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہو کر پریس کلب کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ جیکب آباد میں مزدور شہری اتحاد کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔پشاور میں سیاسی جماعتوں سمیت تاجربرادری اورطلبہ یونین نے صوبے کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے ۔گلگت بلتستان میں بھی بھارت کیخلاف شدید احتجاج اورغصے کا اظہار کیا گیااور پاک فضائیہ کی جانب سے بروقت کارروائی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments