لو میرج کر نے والا لڑکی کے اہلخانہ کی طرف سے گھیراؤ کر نے پر نئی نویلی دلہن کو چھوڑ کر فرار ہو گیا ،لواحقین لڑکی کو گھر لے جانے کیلئے پولیس کی گاڑیوں کے سامنے لیٹ گئے ۔تھانہ سمبڑیال کے گاؤں بھوپالوالہ کے رہائشی محسن نے وحید اﷲ کی بیٹی امہ حبیبہ کو لے جا کر لو میرج کر لی جس پر لڑکی کے باپ وحید اﷲ نے محسن ،غلام رسول ،رضیہ بی بی ،رمضان ،جاوید،گلشن بی بی کے خلاف امہ حبیبہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سمبڑیال میں درج کرا دیا ، گز شتہ روز محسن بیوی امہ حبیبہ کو لے کر علاقہ مجسٹریٹ ،سول جج نویداختر لوہان کی عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے آ یاتو لڑکی کے اہلخانہ کو اطلاع مل گئی جس پر وہ عدالت پہنچ گئے اور دلہا ،دلہن کا گھیراؤ کر لیا۔ اس دوران سمبڑیال پولیس کا اے ایس آئی عمران بابر موقع پر پہنچا تو د لہا دلہن کو عدالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ لڑکی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ امہ حبیبہ کی عمر 13سال ہے اور وہ نا بالغ ہے جبکہ امہ حبیبہ کا کہنا ہے کہ اس کی عمر19سال ہے ۔ والدین کا مطالبہ تھا کہ بیٹی کو ان کے حوالے کیا جائے تاکہ ان کی غیرت کو تباہ کر نے والی کو وہ گھر لے جا کر قتل کر سکیں ،پولیس کی جانب سے امہ حبیبہ کو اہلخانہ کے حوالے کر نے سے انکار پر لڑکی کے اہلخانہ پولیس کی گاڑیوں کے سامنے لیٹ گئے کہ وہ گاڑیوں کو ان کے اوپر سے گزار کر لڑکی کو دارالامان لے جائیں تاہم سول لائن پولیس نے لڑکی کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر کے بیان کرانے کے بعد دارالامان بھیج دیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments