کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود نے 5.7 ارب روپے کی لاگت سے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کو دو رویہ بنانے کے منصوبے پرسست روی کا نوٹس لیتے ہو ئے واپڈا ، سو ئی گیس اور ہائی ویزکے متعلقہ افسر وں پر اظہار ناراضگی کرتے ہو ئے واضح کیا ہے کہ عوامی فلاحی منصوبوں پر سستی اور کو تاہی برداشت نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ 43 کلو میٹر طویل گوجرانوالہ شیخو پورہ ر وڈ کو دو رویہ بنانے کامنصوبہ حکومت پنجاب کا عوام کے لئے بہترین منصوبہ ہے او راس کی تکمیل سے روز انہ ہزاروں مسافروں کو آنے جانے کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تر قیاتی فنڈز کے شفاف اور بروقت استعمال کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے اور منصوبے کیلئے درکار لینڈ ایکو زیشن اور واپڈا ’ سو ئی گیس اور دیگر محکموں کی تنصیبات کو ہٹانے کا عمل بھی مزید کسی تاخیرکے مکمل کر لیا جائے تا کہ اس منصوبے پر ترقیاتی سر گرمیوں کا آغاز ہو سکے ۔اجلاس سے خطاب میں کمشنر نے ہدایت کی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر تعمیر کئے جانے والے اس اہم منصوبے پر کا م کے آغاز کیلئے 100 فیصد سائٹ کلیئرنس کا انتظار کرنے کے بجائے کلیئر شدہ جگہ پر ترقیاتی سر گرمیاں فوری طورپر شروع کی جائیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments