ڈرگ انسپکٹروں کے اختیارات واپس لے کر ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کو تفویض کرنے سے اتائیت کیخلاف مہم رک گئی، سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں کی انسپکشن اور اتائیت کے خلاف کریک ڈاؤن صرف ہیلتھ کیئر کمیشن کے نمائندے کرنے کے مجاز ہیں مگر گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کسی بھی اتائی ڈاکٹر اور کلینک کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی ۔گلی محلوں میں قائم اتائی ڈاکٹر شہری کی زند گی سے کھیلنے لگے جبکہ بیشتر نے ہومیو پیتھک سرٹیفکیٹ حاصل کرکے ماہرین کے بورڈ آویزاں کررکھے ہیں ۔ڈرگ انسپکٹروں کو صرف ادویات کی فروخت اور میڈیکل سٹوروں کی انسپکشن تک محدود کردیا گیاہے ، گوجرانوالہ ضلع میں غیر قانونی اور نان کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کے کلینک کی تعداد5 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن کے خلاف کارروائی کیلئے ڈرگ انسپکٹروں کے اختیارات واپس لے کر ہیلتھ کیئر کمیشن کو ملنے سے اتائیت کے خلاف کارروائی بھی رک چکی ہے ۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرگ انسپکٹرز محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈی اوز کے ہمراہ کارروائی کررہے ہیں اگر کسی اتائی کے خلاف شکایت موصول ہوئی تو سخت کارروائی کی جا ئیگی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments