گوجرانوالہ میں ناقص کار کر دگی والے سکولوں کے خلاف کا رروائی کا عندیہ، تفصیلات جان لیں

ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کی تعلیمی رینکنگ میں نمایاں بہتری ،35ویں نمبر سے 26ویں نمبر پر آگیا ،ڈپٹی کمشنر کا ضلع گوجرانوالہ کو تعلیمی میدان میں معیار تعلیم اور سہولیات کی فراہمی کے لحاظ سے پنجاب کے پہلے 10اضلاع میں لانے کا مشن ،ناقص کارکردگی والوں کیخلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیدیا ۔ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی کا ماہانہ ہونے والا اجلاس آئندہ ہر 10روز بعد منعقد کیا جائے گا جس میں محکمہ تعلیم کے ضلعی ،تحصیل اور مراکز کے افسر وں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور جن اعشاریوں (انڈیکیٹرز)میں ضلع کی کارکردگی بہتر نہ ہے انہیں خصوصی توجہ دے کر بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ این ایس بی فنڈزکے استعمال اورفرنیچر ،صاف پانی اورچار دیواری ہر صورت تمام سکولوں میں یقینی بنائی جائے اور دوران تعلیم سکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد کو کم سے کم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں