پاک فوج کی حمایت میں شہری سڑکوں پر نکل آئے، طیاروں کی تباہی پر خوشی کی لہر

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آ باد، گکھڑ منڈی ، سمبڑیال ، وزیر آ باد سمیت مختلف مقامات پر بھا رتی فوج کی جا رحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مختلف شہروں میں پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں ۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے ریلی کا اہتمام کیا جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر حافظ خلیل احمد ، اساتذہ اورطالبات نے شرکت کی ۔ حافظ آباد میں پاک فضائیہ کے جانبازوں کی طرف سے 2بھارتی طیارے تباہ کرنے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اس موقع پر پاک فوج کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا ۔سمبڑیال میں نجی تعلیمی ادارے کے طلبہ ہاتھوں میں پرچم اٹھا کر انڈیا کیخلاف نعرے لگاتے ہوئے روڈ پر آ گئے اور انہوں نے پاک فضائیہ کے حق میں نعرے بازی کی، شہریوں نے پاک فضائیہ کے کامیاب آپریشن پر نوافل بھی ادا کئے ۔گکھڑ کی سیاسی ، سماجی، مذہبی، تاجر اور طلبہ تنظیم کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کے شرکا نے پاک فوج زندہ باد،انڈیامودی مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ۔ وزیرآبادمیں ہندوستان کی در اندازی کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہندوستان کا پر چم نذر آتش کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں