گوجرانوالہ میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اہلکار شہید

پولیس نے منشیات فروشوں کے سرغنہ 302 کے ملزم، آصف عرف آسو اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر وزیرآباد کے نواحی علاقہ کوٹ پرویا میں آپریشن کیا پولیس سے مقابلے کے دوران منشیات فروشوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمّد امین شہید ہوگیا.
پولیس ذرائع کے مطابق محمد امین شہید چھ بیٹیوں اور ایک کمسن بیٹے کے باپ ہیں جو اپنے محکمے میں محنتی، فرض شناس اور بہادر سپاہی کے طور پر جانے جاتے تھے. ان کی شہادت پر اے ایس پی فرحان خان سمیت دیگر پولیس ملازمین بھی سوگوار ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں