گوجرانوالہ کے تھانوں کے ایس ایچ اوز ،تفتیشی افسروں اور محرروں کے تقرروتبادلوں میں پی ٹی آئی کے شکست خوردہ ٹکٹ ہولڈرز اثر انداز ہونے لگے ، بیشتر ملازمین نے من پسندسیٹوں پر تعیناتی کیلئے بھی سفارشیں کروانا شروع کردی ہیں اور پولیس افسر بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کی مداخلت سے پریشان ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت انسپکٹرز اور ایس ایچ اوز کے لئے درد سر بن گئی ہے ، ایس ایچ اوز پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کے ہر طرح کے کام کرنے پر مجبور دکھائی دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے عام انتخابات سے قبل نعرہ بلند کیا تھا کہ پنجاب پولیس کو سیاست سے پاک کر کے خود مختار بنایا جائے گا لیکن اس وقت محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے پولیس افسربھی مایوس دکھائی دے رہے ہیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments