بھارتی طیاروں کوگرانے والے اسکواڈرن لیڈرحسن صدیقی قوم کے ہیرو

بدھ کی صبح پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے دوبھارتی طیاروں کو مارگرایا جبکہ ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جہاں اس کارروائی کے ذریعے دشمن کے دلوں میں اپنی دھاک بٹھادی وہیں قوم کا سر بھی فخر سے بلند کردیا۔بھارتی طیاروں کو تباہ کرنیوالے شاہینوں میں سے ایک اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی بھی ہیں جو اب قوم کی آنکھ کا تارا اور فخر کا نشان بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی طیارہ گرانے والے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی ولد محمود علی کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں