گوجرانوالہ: نادرا میگا سنٹر میں فنی خرابی سے سسٹم بند، شہریوں کومشکلات

نادرا میگا سنٹر میں فنی خرابی کے باعث سسٹم بند ہوگیا جس کے باعث 15 کمپیوٹرائزڈ کائونٹرسسٹم کئی گھنٹے بند رہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا رہا ۔تفصیلات کے مطابق نادرا میگا سنٹر میں 40 کائونٹر قائم کئے گئے اور 32 کائونٹرز کو ون ونڈو کردیا گیا ہے جہاں روزانہ 2 ہزار سے زائد شہری شناختی کارڈ ،ب فارم کی تجدید اور اجرا کروانے کیلئے آتے ہیں، ذرائع کے مطابق مسلسل 24 گھنٹے ون ونڈو کائونٹر چلنے کے سبب نادرا میگا سنٹر کے سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے سبب 15 کمپیوٹرائزڈ کائونٹر بند ہوگئے اور شہریوں کو کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں