گوجرانوالہ: کئی روز سے برساتی پانی خصوصی عدالتوں کے باہرجمع، سائلین کومشکلات

محکمہ واسا کی مبینہ غفلت کے باعث برساتی پانی خصوصی عدالتوں کے باہر جمع ہونے سے سائلین اور سرکاری ملازمین کو شدید دشواری کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ آفس میں واقع انسداد دہشتگردی اور انسداد رشوت ستانی کورٹس کے علاوہ رجسٹری برانچ بھی ہے جہاں بارش ہوتے ہی پانی جمع ہوجاتاہے اوراسوقت بھی کئی روز سے کھڑے پانی سے تعفن اور بدبو پھیلنا شروع ہو چکی ہے جس کے باعث عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز اور عملہ کو بھی ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سائلین نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کے نکاس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں