سنی تحریک اور، خاکسار تحریک سمیت مختلف جماعتیں آج فوج سے یکجہتی اور بھارت مردہ بادریلیاں نکالے گی

سنی تحریک کے مرکزی ر ہنما شاداب رضا نقشبندی،صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی،علامہ خالد حسن مجددی و دیگر نے کہا ہے کہ آج ملک گیر بھارت مردہ بادریلیاں نکالی جائیں گی۔
پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔بھارت کی انتہا پسندی اور جارحیت کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے ۔ پاکستان کی امن پالیسی کو کمزوری سمجھنے والے بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے ۔ بھارت پاکستان سے لڑنے اور جنگ کرنے سے قبل اپنے عوام کی غربت دور کرے ۔
دوسری طرف سالار گوجرانوالہ عبدالرزاق بٹ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ ماسوائے تباہی کے اور کچھ نہیں۔ دو ایٹمی قوتوں کا آمنا سامنا پورے خطے کیلئے کسی بڑے خطرے سے کم نہیں۔ خاکسار تحریک پاکستانی قوم اور افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے آج دوپہر 2 بجے شیرانوالہ باغ سے شیخوپورہ موڑ تک یکجہتی مارچ کریگی۔ بعد ازاں 4 بجے سٹار ٹریولز کے اخوت ہال میں آل پارٹیز یکجہتی کانفرنس منعقد ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں