کہتے ہیں بے وقوف دوست سے عقل مند دُشمن بھلا ،مگر یہاں تو گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے ۔اِدھر ہمارا دُشمن بے وقوف تو ہے ہی ساتھ ساتھ جھوٹا بھی ہے۔ تاریخ گواہ ہے جب جب بھی بھارت میں چناؤ آتا ہے تب تب پاک بھارت تناؤ آتا ہے چونکہ ایک بار پھر ہونے جا رہا بھارت میں الیکشن تو ایسی صورتِ حال کی توقع تو پاکستان کو پہلے سے ہی تھی کیونکہ گزشتہ چار سالوں سے کشمیریوں سے انتہا کی بدسلوکی اور ساتھ ساتھ پاک بھارت کی لائن آف کنٹرول کی بارہا خلاف ورزی نے پاک فوج کو مزید چوکنا کر رکھا تھا۔ چودہ فروری کو بھارت میں ایک انیس سالہ کشمیری نوجوان پلوامہ پر خود کش حملہ کرتا ہے جس میں لگ بھگ چوالیس بھارتی فوجی اہلکار جاں بحق ہوتے ہیں جس کے بعد مودی سرکار اپنی نااہلی کا سارا ملبہ بنا سوچے سمجھے پاکستان پر گِرانے کی ناکام کوشش کرتا ہے جبکہ اِدھر پاکستان میں اس وقت سرزمینِ عرب سے نہایت معتبر مہمان سرمایہ کاری کیلئے مدعو تھے تو ایسے میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت معزز مہمانوں کی تواضع میں مصروف تھے اس کے باوجود وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارت سے ثبوت طلب کر کے تعاون کی بھرپور پیشکش کی لیکن پتہ نہیں بھارت کو کس بات کی جلدی تھی یا پھر یہ کہا جائے کہ بھارتی سرکار عقل سے پیدل ہے جو اپنے روایتی حریف کو رقبے کے لحاظ سے چھوٹا سمجھتی ہے۔ دے دیا اپنے بے عقل اور بچگانہ حرکت کا ثبوت،چھبیس فروری رات دو بج کے پچپن منٹ پر چار بھارتی طیارے پاکستان کی سرحد میں چکر لگانے بھیج دئیے جبکہ پاک فضائیہ کے طیارے جیسے ہی حرکت میں آئے بھارتی طیارے ایسے غائب جیسے گدھے کے سے سینگ ۔
اگر پاکستان گھومنے کا اتنا شوق ہے تو مودی سرکار اس کا طریقہ کار ویزہ ہے اب رات کے اندھیرے میں کائروں کی طرح بنا ٹکٹ کے آؤ گے تو سواگت کیا ہو گا ؟سوچا تھا کہ بس ہوا میں تیر چھوڑ دیا خیر پاک فضائیہ نے بچوں کی پہلی غلطی جان کر اگر زندگی جینے کا موقع دیا تو اس کا یہ مطلب نہیں پاکستان اتنی سکت نہیں رکھتا کے دُشمن کو سبق نہ سیکھا سکے لیکن ہمارا دُشمن بھارت اس قدر بے وقوف نکلا کہ اس نے پاکستان کی فوج کو کمزور سمجھا اور اگلی صبح دن دھاڑے پھر سے اوچھی حرکت کرنے چل پڑا۔ اس قدر دیدا دلیری کہ دن کے اُجالے میں ہماری سرحد پار کرنے کی کوشش کر ڈالی تو پھر پاک فضائیہ نے اپنے تازہ دم دستے سے دو طیارے گرا پھینکے ایک کا ملبہ پاکستان میں موجود ہے اور پائلٹ بھی گرفتار کر لیا گیا اسکے علاوہ بھارتی چوکیوں کو جواباً تباہ کیا گیا۔
پاکستان ہر قسم کی کاروائی کیلئے تیار تھا کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے اب سوال یہ تھا کہ پاک فضائیہ نے پہلے چار طیارے رات کے اندھیرے میں گرائے ہوتے تو دن کے اُجالے میں دُشمن کبھی میلی آنکھ سے نہ دیکھتا کچھ دیر کیلئے میری بھی یہی رائے تھی لیکن اپنی پاک فوج پر اتنا پختہ بھروسہ ہے کہ ہماری پاک فوج اینٹ کا جواب پتھر سے لازمی دے گی بقول بھارتی میڈیا پاکستان میں جیش محمد کا مدرسہ جس میں دہشتگردی کی تربیت دی جاتی ہے وہ رات کے پچھلے پہر تباہ کرنے جو چار طیارے گئے انہوں نے ایک ہزار کلوگرام کا بم گِرایا گیا جسکے نتیجے میں ساڑھے تین سو لوگ مارے علی الصبح جب پاک آرمی کے جوانوں نے سارا علاقہ چھان مارا مگر ایک بکری کے بچے کو بھی مردہ نہیں پایا البتہ ایک کوے کی نعش ضرور موجود تھی۔ویسے تو واقع کے فوراً بعد سے علاقے کو پاک آرمی نے سنبھال لیا تھا صبح کا انتظار نقصان کی جانچ پڑتال کیلئے کیا تاکہ بھروائی کرنے میں چُھوٹ نہ ہو جائے بھارتی میڈیا پر جو واویلا تھا ہم بھی حیران تھے کہ واقعی کچھ نہ کچھ تو نقصان ہوا ہوگا پر کھودا پہاڑ نکلا چوہا ہزار کلو گرام کا بم اور نقصان میں کم وبیش تین درخت اور کچھ کھڈے یار کمال کرتے ہو جدید دور ہے ٹیکنالوجی کہاں کی کہاں پہنچ گئی اور آپ ابھی بھی اپنی عوام کو موجودہ سرکار رٹا رٹوایا سبق سُنا رہے جھوٹ کے نہ پاؤں ہوتے ہیں نہ ہی کوئی سر کیونکہ جہاں بم گرائے گئے وہاں نہ تو کسی جیش محمد کا مدرسہ تھا اور نہ ہی کوئی ساڑھے تین سو پاکستانی مارے گئے اور جو ویڈیو بھارتی میڈیا اپنے چینلز پر چلا کر لوگوں کو مشتعل کر رہے تھے وہ پاک فضائیہ کی پہلے سے اپ لوڈڈ ویڈیو تھی واہ کیا کہنے بھارتی سرکار افواج اور میڈیا کے۔
تاحال بھارت اپنی اس بات پہ بضد ہے جسے پاک فوج اور پاک میڈیا واضح طور پر دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ایسا کچھ ہوا ہوتا تو کو ئی فوٹیج ہوتی زبان نے چاہے بھارت ہر دن پاکستان کو خُدا نخواستہ ماری جائے نان ایشو؟ اب بات پاک فضائیہ نے جو طیارے گرائے اس میں سے ایک پائلٹ کو زندہ پکڑ کر ریسکو کیا کھانا شانا کھلایا سردی تھی اور بھارتی افواج و سرکار کو پاکستان میں چائے پینے کا بڑا شوق ہے سو بھارتی سورمے پائلٹ کو چائے پلا کے بتایا کہ اعلٰی ظرف کون ہے؟ ہمارے ہاں سے اگر کوئی بچی رینگتی ہوئی جائے یا کوئی باورا بارڈر لائن کراس کر جائے تو تمہاری فوج کیا سلوک کرتی ہے اور ہم کیسا برتاؤ کرتے ہیں؟ ہمارے سپاہی مقبول کی پاکستان مخالف نعرہ نہ لگانے پر ہمیشہ کیلئے خاموش کرا دیا جاتا ہے اور بنا ہتھیار کے اگر کوئی شہری غلطی سے بارڈر لائن کراس کر جائے تو اُسے بغیر کسی تحقیق کے مار دیا جاتا ہے تو آج بھارت کو امن کا اس بڑا پیغام پاکستان کی جانب سے کیا مِلے گا کہ انکا پائلٹ جو ہتھیار کے ساتھ طیارے میں پایا گیا اُسے حکومتِ پاکستان خیرسگالی کے طور پر آزاد کر رہی ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان سرپرائزڈ نہیں ہوتا بلکہ سرپرائزڈ کرتا ہے کیسے پاکستان نے مودی سرکار کومنہ کی دی کے پلوامہ کا اصل ڈرامہ سب نے دیکھ لیا یہ کشمیر کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت کرکے ایک بار پھر چھوٹے آدمی کی بڑے عہدے پر بیٹھنے کا فلاپ ڈراما تھا جسکاپول کُھل گیا لیکن اگر پھر بھی بھارت سرکار اپنی اُچھی حرکتوں سے باز نہ رہا تو پاک فوج مودی سرکار کو اچھے سے بتانا جانتی ہے کہ فلم اور حقیقت کیا ہوتی؟؟؟ مودی سرکار یاد رکھنا دو درختوں کی قیمت دو طیارے ہیں تو اگر خُدانخواستہ انسانی جان کا نقصان ہو جاتا تو؟؟؟
سعدیہ عارف میڈیا اسٹڈیز میں ماسٹرز کرنے کے بعد اخبارات اور ٹی وی چینلز سے منسلک رہ چکی ہیں، ان دنوں لاہور تعلیمی بورڈ سے منسلک ہیں۔سعدیہ شش و پنج کے مستقل عنوان نے مختلف قومی و مقامی اخبارات میں کالم لکھتی ہیں