گوجرانوالہ میں پراپرٹی، پروفیشنل ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 291جائیدادیں سیل

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 291جائیدادیں سیل کر دیں جبکہ ان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر124گاڑیاں مختلف تھانوں میں بندکرکے سینکڑوں غیر نمونہ نمبر پلیٹیں بحق سرکار ضبط کرلیں ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 120ٹیموں نے گوجرانوالہ سمیت ڈویژن کے دیگر اضلاع میں کارروائی کی اور ناکہ بندی کرکے تقریباً3000سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں