پولیس ملازمین کیلئے خوشخبری، 19پرائیویٹ اہم ترین تعلیمی اداروں سے معاہدہ کی تفصیلات جان لیں

پولیس نے 19پرائیویٹ سکول و کالج ایسوسی ایشنز کے ساتھ تعلیمی معاہدہ کرتے ہوئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے ۔اس موقع پر سی پی او ڈاکٹر معین مسعود نے کہا کہ پولیس افسروں اور جوانوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے ۔ایجوکیشنل ویلفیئرکے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ تقریب میں ایس پی صدر محمد آصف ا مین ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز طاہر مسعود چھینہ اور پرائیویٹ سکول و کالج ایسو سی ایشنزکے صدور اور نمائندگان نے بھی شرکت کی۔معاہدہ طے پانے والوں میں پنجاب گروپ آف کالجز، الائیڈ سکولز، دی ایجوکیٹرز ، انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکول ، گوجرانوالہ کیمپس ، اسپائر گروپ آف کالجز،نیشنل گروپ آف کالجز،سافٹ سلوشن کالجزو دیگر نامور تعلیمی ادارے شامل ہیں ۔ تقریب میں گیارہ پرائیویٹ کالجز اورچار سو اسی پرائیویٹ سکولز نے ضلع بھرکے شہدائے پولیس اور دوران سروس وفات پا جانے والے پولیس افسروں اور جوانوں کے بچوں کوفری تعلیم دینے کا ا علان کیا ۔دوایسوسی ایشن کی جانب سے شہدائے پولیس کے بچوں کو کتب اورسٹیشنری بھی فری دینے جبکہ کامونکے پرائیویٹ سکول و کالج ایسو سی ایشن کی جانب سے شہدا کے بچوں کی شادی پر جہیزپیکیج کا اعلان بھی کیا گیا ۔ معذور ، پنشن پانے والے اورحاضر سروس پولیس افسروں اور جوانوں کے بچوں کو25فیصد سے 100 فیصد رعا یت پر تعلیم دینے پر اتفاق ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں