پی ایچ اے نے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرنے کے بعد ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ہیڈ کوارٹر کی کنسٹرکشن روک دی۔بتایا گیا ہے کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اتھارٹی کا آفس اس وقت کرایہ کی بلڈنگ میں ہے جس کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے ، پہلے ہی محکمہ پی ایچ اے کے پاس بجٹ نہ ہونے سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کامسئلہ بنا ہوا ہے اور اب دفترکا کرایہ دینا بھی محال بن چکا ہے۔
ان تمام تر صورتحال کے پیش نظر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے گلشن اقبال پارک میں ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کا آغاز کیا تھا لیکن اینٹی کرپشن کی جانب سے کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تعمیر بھی روک دی گئی ہے ، ڈائریکٹر پی ایچ اے عدنان ارشاد چیمہ نے بتایا کہ اب منصوبہ کی دوبارہ تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری ہو گا اور کسی دوسری کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد ہیڈ کوارٹر کی کنسٹرکشن کا آغاز کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments