سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بھارت ملکی سیاست میں جنوبی ایشیا کے امن کو آگ میں نہ دھکیلے ، بھارت کیساتھ کشیدگی میں اپوزیشن جماعتوں سمیت پوری قوم نے متحد ہوکر بہترین کردار ادا کیا،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں پھوڑ دینگے ، پاکستان ایک پر امن ملک اور خطے میں امن چاہتا ہے ،بھارت پاکستان کی پر امن پالیسی کو کمزور نہ سمجھے ، ہم ہر وقت جنگ کیلئے تیار ہیں، مودی ہر قیمت پر اپنا الیکشن جیتنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے ، میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام، ایم پی اے حاجی وقار احمد چیمہ، یوسی چیئرمین شاہد اکرم بھنڈر، نذیر احمد مغل ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور ہم دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستانی فوج بھارت کو سبق سکھانے کیلئے ہر وقت تیار ہے اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے اس سے دوستی کی کبھی امید نہیں رکھنی چاہئے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments