ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سمبڑیال سے گیٹ وے ایکسچینج چلانے والے نیٹ ورک کے 5ملزموں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 42 گیٹ وے اور600سے زائد سم کارڈ برآمد کرلئے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم آصف اقبال کے مطابق 25فروری کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ سمبڑیال کے قریب غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کمپنی چل رہی ہے ،جس پر سب انسپکٹر افضل کی سربراہی میں ٹیم نے سمبڑیا ل کے علاقہ نواب ٹائون میں ایک گھر میں کارروائی کی موقع سے پانچ ملزموں سید شاہ نواز،حمزہ علی ، عاقب جاوید ،عادل محمود اور محمد انورکو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزموں سے 42گیٹ وے ،درجنوں لیپ ٹاپس،موبائل فونز،چھ سو سے زائد مختلف کمپنیوں کے سمز کارڈ بھی بر آمد ہوئے ۔ملزموں نے سینکڑوں افراد کے فنگر پرنٹس ربڑ شیٹ پر محفوظ کر رکھے تھے جن کو بائیو میٹرک مشین پر استعمال کیا جا سکتا ہے ،بائیو میٹرک مشین پر اسکیننگ کے دوران فنگر پرنٹس کو اسطرح کاپی کر لینا اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ۔نیٹ ورک سے جڑے افراد کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں متوقع ہیں۔اسسٹنٹ ڈائڑیکٹر آصف اقبال کے مطابق 2015سے گیٹ وے ایکسچینج چل رہی تھی
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments