وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ڈی سی گوجرانوالہ کی وزیرآباد میں کھلی کچہری ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے ۔ ڈی سی گوجرانوالہ نائلہ باقر نے اسسٹنٹ کمشر آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری لگائی۔ قومی و صوبائی اسمبلی کا کوئی بھی منتخب نمائندہ شریک نہیں ہوا ۔شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی ،ٹریفک کے مسائل ،شہریوں کی زمینوں پر قبضہ ،سیوریج سسٹم کی خرابی ،پولیس سے متعلق شکایات پر ڈی سی گوجرانوالہ نائلہ باقر نے فوری طور پر متعلقہ افسروں کو بلوا کر شکایات بارے دریافت کیا اور انہیں عوام کو فوری ریلیف مہیا کرنے کی ہدایات کیں ۔اس موقع پر ڈی سی نائلہ باقر نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عوامی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments