گوجرانوالہ میں انسانی زندگیاں داؤ پر، لیبارٹریوں میں غیر معیاری خون کی فروخت کا انکشاف

محکمہ صحت کرپشن مافیا کی آشیر باد سے شہر بھر میں مریضوں و شہریوں کا خون چوسنے اور بیچنے والی لیبارٹریوں ’بلڈ بینکوں میں پانی ملے خون کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، ایک خون کی بوتل سے دو بنا کر مریضوں کو بے موت مار نے والے لیبا رٹری مالکان بے نقاب ہو گئے ۔ سرکاری ہسپتالوں سے خون کی بوتلیں تھیلیاں چوری کر کے نجی بلڈ بینکوں پر فروخت کرنیکا انکشاف ہوا ہے ۔ سپیشل برانچوں ’خفیہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں ۔ ذرائع کے مطابق ایک سرکاری ہسپتال سے تقریبا 500 بلڈ بیگ ’بوتلیں بھی چوری کیے جانیکا انکشاف ہوا ہے ۔ مجبور مریضوں کو نیم مردہ نشیؤں کا خون لگانے کے علاوہ پانی ملے بلڈ کی فروخت بھی کی جا رہی ہے ۔ جس کیخلاف متاثرہ شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ، مظاہر ین نے ذمہ داروں کو گر فتار کر نے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں