گوجرانوالہ: تھانیدار نے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر بیوی کو جلا کر قتل کردیا، تفصیلات جان لیں

دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر چودہ روز قبل تھانیدار کے ہاتھوں دو جھلسنے والی ایک بچے کی ماں جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پانچ سال قبل ڈسکہ کے علاقہ گلوٹیاں موڑ کے فیاض احمد کی بہن سکینہ بی بی کی شادی پاک ٹاؤن کے مقصود احمد سے ہوئی جو فاروق آباد تھانہ میں بطور اے ایس آئی تعینات ہے۔ مقصود احمد دوسری شادی کا خواہشمند تھا اور اکثر اپنی بیوی سے اجازت طلب کرتا۔ اجازت نہ دینے پردونوں میاں بیوی میں عرصہ دراز سے جھگڑا چل رہا تھا۔ چودہ روز قبل اسی بناپر رات کے وقت مقصود احمد نے پٹرول چھڑک کر سکینہ بی بی کو آگ لگادی جسے تشویش ناک حالت میں میو ہسپتال لا یا گیا جہاں پر وہ گزشتہ روز دم توڑ گئی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں