آنکھیں بند کرکے یاداشت بہتر بنائیں، ایسی سرگرمی جسے اپنا ضروری ہے، تفصیلات جان لیں

کیا آپ اپنے گھر کی چابیاں تلاش کررہے ہیں ؟ کیا آپ کو یاد نہیں آرہا ہے کہ آپ کا بٹوہ کہاں رکھا ہے؟ اگر ہاں تو بس آنکھیں بند کریں اور جادو دیکھیں۔
جی ہاں واقعی جب آپ اپنی آنکھوں کو بند کرتے ہیں تو آپ کی یاداشت زیادہ بہتر انداز میں کام کرنے لگتی ہے۔
یہ دلچسپ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
سرے یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اپنی بنیائی کو بلاک کرنے سے چیزوں کو یاد کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے اور وہ زیادہ بہتر طریقے سے کام کرنے لگتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ آنکھیں بند کرنے سے یاداشت میں ایسی سرگرمی پیدا ہوتی ہے جس سے چیزوں کو یاد کرنے میں مدد ملتی ہے۔
تحقیق کے مطابق آنکھیں کرنے سے بصری تصاویر اور آوازوں کو ذہن میں لانے میں زیادہ مدد ملتی ہے تو اگر مستقبل میں کبھی آپ کو کوئی چیز یاد نہ آرہی ہو تو اس طریقہ کار کر آزما کر دیکھیں کہ یہ کتنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں