بھارت کا سب سے جدید ایس یو 30 جنگی طیارہ مار گرانے والے ہیرو سکورڈن لیڈر کے بارے میں جان لیں

پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارت کا سب سے جدید ایس یو 30 جنگی طیارہ مار گرائے جانے کا دعوی، انصار عباسی کا ٹوئٹ سامنے آیا ہے جس کے مطابق پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے بھارتی مگ طیارے جبکہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے ایس یو 30 کو مار گرایا۔ تفصیلات کے مطابق اک فضائیہ کے ہاتھوں بھارت کا سب سے جدید ایس یو 30 جنگی طیارہ مار گرائے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔

نصار عباسی کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے بھارتی مگ طیارے جبکہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے ایس یو 30 کو مار گرایا۔ اس حوالے سے معروف دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔ زید حامد کی جانب سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔
زید حامد کا کہنا ہے کہ 27 فروری کو ہونے والی فضائی جھڑپوں کی جو ویڈیو اور تصاویر سامنے آئی ہیں، اس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر بھارت کے ایس یو 30 کا پیچھا کر رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے عسکری ذرائع کی جانب سے بھی بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرانے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
پاکستان کی فضائیہ کی جانب سے 27 فروری کو جوابی کاروائی کے دوران بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے مار گرائے گئے۔ ایک بھارتی جنگی طیارہ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی، جبکہ دوسرا بھارتی جنگی طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان کی جانب سے مار گرایا گیا۔ ایک بھارتی جنگی طیارہ پاکستان کی حدود میں گرا تھا۔ جبکہ دوسرا جنگی طیارہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں جا گرا تھا۔
واضح رہے 27 فروری کو پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مارے گرائے تھے۔ ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ایک بھارتی آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا تھا۔ گرائے بھارتی طیاروں کی تصاویراور ویڈیو بھی جاری کی گئی تھیں۔ تاہم بھارت اس سے انکار تھا۔ دفتر خارجہ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو جواب دینے کی تصدیق کی تھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ بھارتی طیاروں نے 27 فروری کی صبح کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی طیارے مار گرائے ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔ اس کاروائی کے بعد پاکستان نے مار گرائے گئے بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ تاہم بعد ازاں ابھی نندن کو رہا کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں