شہرکی انتظامیہ گوجرانوالہ میں کسی بڑے سانحے کی منتظر محسوس ہونے لگی ۔گزشتہ سات ماہ سے پٹرول کی عدم فراہمی کے باعث فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کھڑی کھڑی ناکارہ ہونے لگیں ۔ تیس لاکھ آبادی والے شہر گوجرانوالہ میں صرف دو فائر سٹیشن ہیں ۔ آتشزدگی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کے پاس موجود گاڑیوں کو چلانے کے لیے گزشتہ سات ماہ سے پٹرول ہی نہیں ۔گزشتہ کئی سال سے فائر بریگیڈکے ملازمین چند گنی چنی خستہ حال گاڑیوں سے کام چلا رہے ہیں ۔جبکہ ملازمین کے پاس سیفٹی آلات بھی موجود نہیں ہیں۔فائر بریگیڈ کے ملازمین میں سے 20 کو کارپوریشن میں بھیج دیا گیا ،جہاں وہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں حصہ لیتے ہیں۔فائر بریگیڈ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر انہیں سہولیات دی جائیں تو وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت پہنچ کر اسے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ہمیں سات ماہ سے پٹرول نہیں دیا جا رہا ۔میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کو ریسکیو 1122میں ضم کیا جا رہا ہے ،بہت جلد یہ گاڑیاں ان کے حوالہ کر دی جائیں گی۔ان گاڑیوں کو اس لیے پٹرول نہیں دیا جا رہا کیونکہ پنجاب حکومت کی جانب سے انہیں ریسکیو 1122کے سپرد کیا جا رہا ہے ۔تو یہ اس فنڈ سے چلیں گی۔ایک ہفتے کے اندر یہ گاڑیاں اور سامان ان کے حوالے ہو جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments