ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے پیپلز کالونی فٹبال گراؤنڈ کا ہنگامی دورہ کرتے ہو ئے سپورٹس حکام کو گراؤنڈ سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اُٹھانے اور چار دیواری کی تعمیر فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقرنے چند روز قبل گراؤنڈ کا دورہ کیا تھا اور پراجیکٹ کی سست روی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سپورٹس حکام کو ہدایت کی تھی کہ گراؤنڈ کی چار دیواری اور منصوبے میں شامل فلڈ لائٹس ،پویلین اور دیگر رہ جانے والا ترقیاتی کام جلد مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں کوتاہی پر ذمہ داروں کیخلاف سخت محکمانہ اقدامات اُٹھائے جائیں گے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایم یو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ ڈویژن نے یقین دہانی کرواتے ہوئے بتایا کہ ایک سے دو روز میں منصوبہ پر دوبارہ کام شروع کر دیا جائے گا اور چار دیواری کی تعمیر سمیت دیگر کام جلدمکمل کر لیے جائیں گے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد غیاث،ڈی او سپورٹس عائشہ چیمہ ،تحصیل سپورٹس افسر اور دیگربھی موجود تھے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments