کسٹمز اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے سمگل شدہ ایرانی جوس سے بھرا گودام پکڑ لیا ڈی سی کسٹمز علی محتشم کے مطابق جوس کے ایک لاکھ کین قبضہ میں لیکر گودام کو سیل کر دیا گیا ۔کسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایران سے بڑی تعداد میں جوس سمگل کر کے گوجرانوالہ کے علاقہ عالم چوک میں واقع ایک گودام میں چھپایا گیا ہے جس پر ڈی سی کسٹمز علی محتشم کی سربراہی میں ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گودام میں چھپائے گئے جوس کے ایک لاکھ سے زائد کین قبضہ میں لیکر گودام کو سیل کر دیا۔ ڈی سی کسٹمز علی محتشم کے مطابق جوس ایران سے غیر قانونی طریقے سے کوئٹہ کے راستے سمگل کر کے لایا گیا جسے گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں فروخت کیا جانا تھا ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments