جامعہ گجرات کی اکیڈیمک کونسل کا بارہواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد فہیم ملک کی زیرصدارت حافظ کیمپس میں منعقد ہوا۔ تمام اراکین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ جسمانی طور پر متاثرہ افراد معاشرہ کا اہم حصہ ہیں ، ان کو اعلیٰ تعلیم کے مدارج سے روشناس ہونے کے مواقع فراہم کرنا جامعاتی ذمہ داری ہے ۔ یونیورسٹیوں کیHECرینکنگ میں بھی خاص افراد کے جامعات میں داخلہ و تکمیل علم کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے ۔ اجلاس میں انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے حوالہ سے انڈسٹریل ایڈوائزری بورڈ کے قیام کا بھی عندیہ دیا گیا تاکہ صنعت و تعلیم کے روابط کو مزید مضبوط بناتے ہوئے طلبہ کیلئے تعلیمی افادیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ فنانشل و پلاننگ کمیٹی کیلئے فیکلٹی ممبران کی نامزدگیوں کی بھی منظوری دی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹرمحمد فہیم ملک نے کہا کہ تعلیمی و تدریسی مراحل کو ارفع مقام سے روشناس کراتے ہوئے طلبہ کے تعلیمی مستقبل کی حفاظت ایک قومی فریضہ ہے ، تعلیم فروغ ذہن انسانی کا اہم ذریعہ اور ملکی سماجی و معاشی ترقی کا بہترین راستہ ہے ۔ انتظامی و تدریسی نظم و ضبط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہم بہترتعلیمی نتائج کے آرزو مند ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments