منڈی بہاؤالدین پولیس کی پھرتیاں، 20 اساتذہ کو حوالات میں بند کر دیا، تفصیلات سامنے آگئیں

پولیس تھانہ میانہ گوندل نے درخواست لیکر جانے والے 20 اساتذہ کو حوالات میں بند کر دیا، پنجاب ٹیچرز یونین سراپا احتجاج بن گئی ، پو لیس کی جانب سے ٹیچرز کو سلام کرنے کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی رواں میں ٹیچر عبدالخالق کی امتحانی سنٹرکے سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی اور معاملہ تھانے پہنچ گیا ،پولیس نے درخواست لیکر جانے والے 20 سے زائد گورنمنٹ ہائی سکولوں کے اساتذہ کو حوالات میں میں بند کر دیا اور انہیں روایتی پولیس گردی کا نشانہ بنا کر تشدد کیا گیا ۔ڈی پی او ناصر سیال کی جانب سے رات گئے واقعہ کا نوٹس لینے پر کچھ اساتذہ کو رہا کر دیا گیا ۔حکومت پنجاب نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ تمام اساتذہ کو تھانوں اور سڑک پر دیکھ کر سلیوٹ کیا جائے لیکن پولیس نے اس حکم کو ہوا میں اڑا دیا ۔پولیس گردی پر پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر بشیر وڑائچ، نواز انجم، شمیم ظفر سمیت سینکڑوں اساتذہ نے احتجاج کیا اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ڈی پی اوناصرسیال نے معاملہ کانوٹس لے لیا،انسپکٹرتھانہ میانہ گوندل نے سکول جاکراساتذہ سے کئے جانے والے سلوک پرمعذرت کرلی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں