نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، متعدد مساجد اور مدارس کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ نےسنبھال لیا۔ 10 سے زائد مساجد و مدارس کے امام مسجد اور مہتمم تبدیل کر دیئے گئے۔
اسلام آباد کی مختلف مساجد میں محکمہ اوقاف کے امام مسجد تعینات کر دیئے گئے، ضلعی انتظامیہ نے اقدامات وزارت داخلہ کے احکامات پر کیے۔ ادھر وفاقی حکومت کے حکم پر راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ، چاکرہ میں قائم 2 فلاحی ڈسپنسریاں اور ابوبکر ہسپتال سیل کر دیا گیا۔ چاکرہ روڈ پر مدرسہ بھی سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کیا جا رہا ہے۔
وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا ہے نیشنل ایکشن پلان 2014 کے مطابق آپریشن جاری رہے گا، کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔