نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے نئی دہلی میں ایک عمارت میں آگ لگ گئی ہے جس میں بھارتی فضائیہ کے دفتر سمیت کئی سرکاری دفاتر بھی تھے۔
مقامی حکام کے مطابق عمارت کی پانچویں منزل پر آگ لگی جس پر تاحال قابو نہیں پایا گیا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس عمارت میں بہت سے سرکاری دفاتر، جن میں بھارتی ایئر فورس (آئی اے ایف)،پانی کا دفتر،جنگلاتی وزارتوں کی دفاتر تھے۔یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا ہے جب بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ کی باتیں کر رہا ہے۔
Load/Hide Comments