ڈرائی پورٹ کے قیام کے معاملہ پر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے دونوں گروپوں کے درمیان مذاکرات کے پہلے مرحلہ میں6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ گوجرانوالہ ٹرمینل ایمپیکس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں چیف ایگزیکٹو اخلاق احمد بٹ ،ڈائریکٹرز خواجہ خالد حسن ،سعید احمد تاج ،خواجہ ضرار کلیم ،چودھری اسلم گھمن ،میاں عامر عزیز ،ملک ظہیر الحق،رانا شہزاد حفیظ ،نعمان صلاح الدین ،عرفان یعقوب بٹ ،شیخ عبد الرؤف ،میاں احسان ،میاں ظفر ،میاں ثاقب ،اکرام کھوکھر ،خواجہ وسیم نے شرکت کی ، اجلاس کے دوران گوجرانوالہ چیمبر کے برسراقتدار ون یونٹی فاؤنڈر گروپ کے قائدین ملک ظہیر الحق ،رانا شہزاد حفیظ اور اپوزیشن ون یونٹی گروپ کے چیئرمین اخلاق احمد بٹ وغیرہ نے ڈرائی پورٹ کیلئے بنائی گئی کمپنی کے تمام سابقہ معاملات اور این ایل سی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات واخراجات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملک ظہیر الحق ،رانا شہزاد حفیظ اور نعمان صلاح الدین کی طرف سے ڈرائی پورٹ کمپنی کے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا اورکہاگیا کہ تمام معاملات مشاورت سے ہونے چاہئے جس پر تمام اراکین نے اتفاق کیا اورمالی معاملات میں تمام ممبران نے اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ لائحہ عمل کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو سات دن کے اندر تمام لائحہ عمل طے کرکے ڈائریکٹرز اورشیئر ہولڈرز کو آگاہ کرے گی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments