سپریم کورٹ کے احکامات پر شہر وں میں لگے بڑے سائن بورڈ اتارنے کیخلاف مہم شروع ہو گئی ۔ میونسپل کارپوریشن گجرات کے گزشتہ روز ہو نیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر غیر قانونی طور پر لگائے گئے بڑے سائن بورڈ نہ اتارے گئے تو محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ایڈ ورٹائز منٹ کمپنیوں نے اپنے اپنے بورڈ خود ہی اتارنا شروع کر دئیے ہیں ۔میونسپل کارپوریشن کے ایم او آر شفقت منیر نے ایک ہفتے کا وقت دے رکھاہے اگر کسی نے ایک ہفتے کے اندر اپنے سائن بورڈ نہ اتارے تو کارروائی کی جائیگی ۔علاوہ ازیں سٹیشن کمانڈر گوجرانوالہ کینٹ سہیل عشرت کی ہدایت اور کینٹ بورڈ ایگزیکٹو آفیسر سلیم حسن وٹو کی زیر نگرانی عملہ نے کینٹ ایریا میں جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف لگے ہر قسم کے چھوٹے بڑے تمام بورڈز کو اتاردیا ، بڑے بورڈوں کو گیس کٹر کی مدد سے کاٹ کر ٹریکٹر مشین کے ذریعے نیچے گرادیا گیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments