نشہ آور ٹیکے لگا کر میٹرک کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی بیان سے منحرف، تفصیلات جان لیں

فیکٹری مالکان پر نشہ آور ٹیکے لگا کر اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں متاثرہ لڑکی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کروائے گئے سیکشن 164کے بیان سے منحرف ہو گئی ، میٹرک کی طالبہ نے دو فیکٹری مالکان کو بے گناہ قرار دیدیا ، ایڈیشنل سیشن جج نے متاثرہ لڑکی کے بیان حلفی کی روشنی میں ملزموں حارث اور فائز کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانتیں منظور کر لیں ۔ ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ عبدالرحمان محمد عارف کی عدالت میں دائر کی گئی درخواست ضمانتوں میں جیل میں بند ملزموں حارث اور فائز نے موقف اختیار کیا کہ وہ بے گناہ ہیں ۔ مقدمہ میں متاثرہ لڑکی میٹرک کی طالبہ (آ) نے فاضل جج کے روبرو پیش ہو کر بیان دیا کہ ملزموں نے اس سے زیادتی نہیں کی ، دونوں بے گناہ ہیں اسلئے ملزموں کی ضمانتیں منظور کرنے پر اسے کوئی اعتراض نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں