گوجرانوالہ: تجاوزات کیخلاف آپریشن ،سامان ضبط،42دکانوں کونوٹس وجرمانہ

میونسپل کارپوریشن کے سپرٹینڈنٹ ریگولیشن شہزاد کھوکھر نے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 18تجاوزات کو ہٹاکر سامان ضبط کرلیا جبکہ 42 دکانوں کو نوٹس اور36 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے پیپلز کالونی میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ،اس دوران 2 عمارتوں کے پختہ تھڑوں کو مسمار کیاگیا ،12ریڑھیاں اور تین فروٹ دکانوں کو ہٹایا گیا ،متعدد دکانوں کو 36ہزار جرمانہ اور42 دکانوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتہ کی مہلت دیدی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں