سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں سٹیج فنکاروں کی پرفارمنس سے سزائے موت کی بیرکوں میں بند مجرم قہقہے لگاتے رہے ، قیدیوں نے دھمال ڈالی جبکہ ایک قیدی نے گانا گا کر خوب داد حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں سزائے موت کی بیرکوں میں بند اسیروں کی تفریح کیلئے جیل بلاک میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سٹیج فنکاروں شازب مرزا ، وکی کوڈو ، امجد رانا اور زلفی نے پرفارم کیا ۔ سٹیج فنکاروں کی پرفارمنس اور جگتوں پرسزائے موت کے قیدی غم و فکر بھول کر قہقہے لگاتے رہے ۔ سٹیج فنکار قیدیوں میں گھل مل گئے اور انہیں بتایا کہ وہ قیدیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے آئے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر سپرنٹنڈنٹ جیل چودھری ی اصغر نے سٹیج فنکاروں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ ایسی تقریبات کا بنیاد ی مقصد اسیروں کے ذہنی تناؤ کو کم کرنا اورخوشیاں بانٹنا ہے ۔ انہوں نے قیدیوں کو یقین دلایا کہ سنٹرل جیل کی انتظامیہ اسیران کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتی رہے گی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments