گوجرانوالہ: ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف رکشہ ڈرائیوروں کااحتجاج

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف رکشہ ڈرائیوروں نے سلنڈراٹھاکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ایل پی جی کا سرکاری ریٹ95روپے کلو ہے جبکہ ڈیلرز کی جانب سے 120 سے 135روپے تک فروخت کی جارہی ہے ۔رکشہ ڈرائیوروں نے سلنڈر اٹھا رکھے تھے اور وہ ڈیلرز کیخلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔ رکشہ ڈرائیورز ممتاز خان ، یوسف،جان شیر خان ،محمد طاہر ، امیر علی ودیگر نے کہاکہ انتظامیہ مہنگی ایل پی جی فروخت کرنیوالے ڈیلرز کیخلاف فوری کارروائی کرے ‘سواری سے زیادہ کرایہ مانگنے پر تکرار ہوتی ہے ۔اگر ہمیں ایل پی جی سر کاری ریٹ پر ملے گی تو ہم کرائے میں اضافہ نہیں کر ینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں