گوجرانوالہ: میرج ہالز ایسوسی ایشن کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

میرج ہالز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر سرفراز بسرا نے کی، ریلی سیشن کورٹ سے شرو ع ہوکر ڈی سی آفس تک اختتام پذیر ہوئی ،شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کیلئے آخری حد تک جائے گا لیکن اگر ہمیں جنگ میں دھکیلا گیا تو بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے ،پوری پاکستانی قوم اپنی فوج کے پیچھے کھڑی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں