ایف آئی اے سائبر کرائم نے وزیر آباد سے چوری شدہ کریڈٹ کارڈز سے شاپنگ کرنے والے دو ملزموں کو گرفتارکر لیا ۔ ملزم غیر ممالک کے بینکوں کا ڈیٹا چوری کرکے ان سے آن لائن شاپنگ کرتے تھے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم آصف اقبال کے مطابق انہیں اطلاع ملی کچھ افراد چوری شدہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آن لائن شاپنگ کرتے ہیں۔جن کے خلاف کارروائی کے لیے سب انسپکٹر عثمان افضل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے وزیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں عمر حیات اور نعیم شاہد کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ دوسال سے یہ کام کر رہے ہیں۔چوری شدہ کریڈٹ کارڈسے وہ مختلف ویب سائٹس سے شاپنگ کرتے اور انہیں فروخت کرتے تھے ۔اس کے علاوہ آن لائن ویزافیس،انٹر نیشنل کالج ،یونیورسٹی میں داخلہ فیس جمع کرواتے تھے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments