گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز جامع ہائی سکول ماڈل ٹاؤن کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے امتحانی مرکز جامع ہائی سکول ماڈل ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا اور امتحانی مرکز میں نقل کی روک تھام، طلبہ کے لیے روشنی کے مناسب انتظامات ، پینے کے صاف پانی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انچارج امتحانی مرکز کو ہدایت کی کہ پیپر کے دوران سخت اور مؤثر نگرانی کی جائے ۔ امتحانی عمل شفاف بنانا نگران عملہ و افسروں کی ذمہ داری ہے اس میں کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے ۔ اس دوران امتحانی مرکز میں فزکس کا پیپر جاری تھا ، نگران عملہ اور سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ سنٹر کی حدود میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں اور نقل کی روک تھام کے لیے طلبہ کو تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں