میونسپل کارپوریشن نے تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 22 مقامات سے تجاوزات کو ہٹادیا اور 50سے زائد دکانوں کے سامان وغیرہ کو قبضہ میں لے لیا جبکہ 2دکانوں کوسیل اور چار کو8ہزار جرمانہ کیا گیا ۔ میونسپل کارپوریشن کے سپرٹینڈنٹ ریگولیشن شہزاد کھوکھر کی زیر نگرانی ٹیم نے سیالکوٹ روڈ اور گردونواح میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ کیا اور دکانوں ،اڈوں سے بینچ ،عمارتی سامان ،کرسیاں ،آہنی بینچ ،الیکٹرک کنڈا ،بورڈز ،ترازو،ریڑھیاں ،کٹر مشین ،پلاسٹک پائپ ،دروازے اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر دودکانوں کو سیل کردیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments